Justuju Tv جستجو ٹی وی

Monday, January 19, 2009

دنیا کاپہلا فیول فری بجلی پیداکرنے کاسسٹم ایجادکرلیا،واپڈاملازم کا دعویٰ


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے ایک رہائشی اور واپڈا ملازم سید انور علی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کئی برسوں کی محنت کے بعد دنیا کاپہلا فیول فری بجلی پیداکرنے کاسسٹم ایجاد کیا ہے جو کہ کسی بھی ایندھن کے بغیرخالص فزکس کی تھیوری کے تحت میکینکل طریقہ کار میں ڈیزائن کیاگیاہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایکسپلولر کمپنی کے ایم ڈی مخدوم خرم و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل اور تھرمل پاور اسٹیشن سے 100 میگا واٹ بجلی حاصل کرنے پر جتنی لاگت آتی ہے ،اس کے برعکس نصف لاگت سے مذکورہ سسٹم سے بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کمی کی وجہ سے ہر شخص لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے لیکن آج تک کسی حکومت نے سستی بجلی پیداکرنے کے لئے تحقیق پرتوجہ نہ دی ۔انہوں نے ملک وقوم کے لئے فیول فری پاورجنریشن سسٹم ڈیزائن کیاہے جسے ماہرین وانجینئرز نے پاس کیاہے۔ انہوں نے صدرپاکستان‘ وزیراعظم ‘پانی وبجلی کے وفاقی وصوبائی وزراء ودیگرسے اپیل کی کہ ان کے پروجیکٹ پرفوری توجہ دی جائے اور اس سسٹم کورائج کیاجائے تاکہ لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کی جاسکے۔

Sukkur Police uses a Monkey for Torture بندر پولیس در سکھر

Daily 20 breads eating 2 year girl in Lahore روزانہ ۲۰ روٹیاں کھا جانے والی جننی لڑکی لاہور میں